Al-Alaqسُوۡرَةُ العَلق

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
.﴿
بے حد مہربان اور بہت رحم کرنے والے اللہ کے نام کے ساتھ
In the name of Allah, the most Beneficent and the most Merciful.
ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ
۱﴿
(اے رسول) اپنے ربّ کے نام کے ساتھ پڑھیے جس نے (ہر چیز کو) پیدا کیا
(O! Messenger) Read! In the Name of your Lord, Who has created (all that exists),
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِنۡ عَلَقٍ
۲﴿
جس نے انسان کو خون سے پیدا کیا
(It is He) Who has created man from a clot (a piece of thick coagulated blood).
ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ
۳﴿
آپ پڑھیے اور (اپنے ربّ کے نام کے ساتھ پڑھیے، بےشک) آپ کا ربّ بہت عزّت والا ہے
Read! And (read! In the Name of your Lord. Indeed!) your Lord is the Most Generous,
ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ
۴﴿
(وہی ہے) جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی
(It is He) Who has taught by the pen,
عَلَّمَ ٱلۡإِنسَٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ
۵﴿
(اور) انسانوں کو وہ باتیں سکھائیں جن کو وہ نہیں جانتا تھا
(And) has taught man that which he knew not.
كَـلَّآ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَيَطۡغَىٰٓ
۶﴿
(اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ اس نے انسان کو علم دیا لیکن انسان اُس کا شکر ادا) ہرگز نہیں (کرتا) بلکہ انسان سرکشی کرتا ہے
(What an immense favour of Allah upon man that He gave him knowledge, but) Nay! Verily (man is ungrateful and) man does transgress all bounds.
أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰٓ
۷﴿
(خصوصًا) جب وہ اپنے آپ کو غنی دیکھتا ہے
(Especially) when he deems himself self-sufficient.
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰٓ
۸﴿
بےشک اسے اپنے ربّ کی طرف لوٹ کر جانا ہے (وہاں اسے اس کی سرکشی کی سزا مل جائے گی)
Surely! Unto your Lord is the return (and there he will be punished for his transgression) .
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يَنۡهَىٰ
۹﴿
(اے رسول) کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو (نماز سے) روکتا ہے
(O! Messenger) have you seen him (i.e. Abu Jahl) who prevents (from prayer),
عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰٓ
۱۰﴿
ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے
A slave when he prays?
أَرَءَيۡتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلۡهُدَىٰٓ
۱۱﴿
کیا آپ نے دیکھا اگر وہ ہدایت پر ہوتا
Tell me, if he is upon guidance?
أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰٓ
۱۲﴿
اور تقوے کا حکم دیتا (تو اس کے حق میں کتنا اچّھا ہوتا)
Or enjoins piety? (that would have been far better for him)
أَرَءَيۡتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ
۱۳﴿
(اور) کیا آپ نے دیکھا اگر وہ جھٹلاتا ہے اور حق سے منھ موڑتا ہے
Tell me if he denies and turns away from the truth?
أَلَمۡ يَعۡلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ
۱۴﴿
تو کیا اسے نہیں معلوم کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے
Does he not know that Allah sees him?
كَلَّا لَئِن لَّمۡ يَنتَهِ لَنَسۡفَعَۢا بِٱلنَّاصِيَةِ
۱۵﴿
(وہ اللہ کی گرفت سے) ہرگز نہیں (بچ سکتا) اگر وہ باز نہیں آیا تو ہم ضرور اس کی پیشانی کو پکڑ کر گھسیٹیں گے
Nay! (he can not escape from Allah’s punishment) If he (Abu Jahl) ceases not, We will certainly drag him by his forelock,
نَاصِيَةٖ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٖ
۱۶﴿
(وہ) پیشانی جو جھوٹی اور خطا کار ہے
A lying, sinful forelock!
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ
۱۷﴿
تو اسے چاہیے کہ اپنی مجلس (کے رفقا) کو (اپنی مدد کےلیے) بلائے
Then, let him summon (for help) his council (of comrades),
سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ
۱۸﴿
ہم بھی دوزخ کے فرشتوں کو بلائیں گے
We shall summon the angels of Hell.
كَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡۤ وَٱقۡتَرِب۩
۱۹﴿
(پھر اس کو) ہرگز (فلاح نصیب) نہیں (ہو گی، لہٰذا اے رسول) آپ اس کا کہنا نہ مانیں بلکہ (بدستور نماز پڑھتے رہیں) سجدے کرتے رہیں اور اللہ کا قُرب حاصل کرتے رہیں
Nay! (then he will never succeed therefore O! Messenger)! Do not obey him (Abu Jahl). Rather (continue to pray,) prostrate and draw near to Allah!

Share This Surah, Choose Your Platform!